میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کے ستائے عوام پرحکومت کاکراراوار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کے ستائے عوام پرحکومت کاکراراوار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قیمت میں دوروپے سات پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ
قیمت میں 10 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی
َّاسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا۔لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں