میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں پراسرار بیماری سے بچوں کی ہلاکتیں 50 سے زائد ہوگئیں

بھارت میں پراسرار بیماری سے بچوں کی ہلاکتیں 50 سے زائد ہوگئیں

جرات ڈیسک
بدھ, ۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت کی شمالی ریاست کے مختلف اضلاع میں پراسرار بیماری کی وجہ سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد50 سے زائد ہو گئیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے مختلف اسپتالوں میں تیز بخار، ہاتھ پاؤں میں خارش، جوڑوں میں شدید درد، سر درد، متلی اور پانی کی کمی کی شکایت کے ساتھ سیکڑوں بچوں کو داخل کیا گیا ہے۔ معالجین ابھی تک اس پراسرار بیماری کی درست تشخیص اور وجہ کا تعین نہیں کرسکے، تاہم اس بیماری سے 6 اضلاع میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔شدید علامتوں میں مبتلا بچوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تاہم کسی بچے میں بھی کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔ بھارت جو کورونا کی دوسری بڑی لہر کا سامنا کر رہا ہے، وہاں ڈینگی سمیت دیگر کئی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں