میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صحت یابی کے بعد پہلی پرواز سے پاکستان آجاؤں گا، نوازشریف

صحت یابی کے بعد پہلی پرواز سے پاکستان آجاؤں گا، نوازشریف

ویب ڈیسک
منگل, ۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آبا دہائیکورٹ کو جلد وطن واپسی کی یقین دہانی کروا دی، کورونا وباء کے باعث علاج تاخیر کا شکار ہوا،ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت نہیں دی، میری واپسی تک اپیل ملتوی یا نامزد نمائندے کے ذریعے سماعت اجازت دی جائے،تازہ میڈیکل رپورٹ کے ساتھ نوازشریف کے ڈاکٹر کا خط بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آبا دہائیکورٹ کو جلد وطن واپسی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اپنی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھجوا دی ہے۔ نوازشریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ 26جون کی تازہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔نوازشریف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت کوضمانت میں توسیع کیلئے درخواست اور تمام دستاویزات فراہم کیں۔لیکن پنجاب حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث لندن میں علاج تاخیر کا شکار ہوا،ڈاکٹروں نے باہر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ڈاکٹروں نے صحت یابی کے بعد واپسی کی اجازت دی تو پہلی پرواز سے پاکستان آجاؤں گا۔پاکستان واپس نہ آنے کے باعث ضمانت میں توسیع کا فیصلہ چیلنج نہیں کرسکا۔نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت وطن واپسی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔صحت یابی کے بعد واپسی تک اپیل ملتوی یا نامزد نمائندے کے ذریعے سماعت کی جائے۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے طبی رپورٹ ہائیکورٹ میں بھی جمع کروا دی ہے۔نوازشریف نے عدالت کو اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ اپنی صحت یابی سے متعلق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھجوائی ہے، جو وکیل کو ملتے ہی ریکارڈ پر لائی جائے گی۔نوازشریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی کی ہے۔میڈیکل رپورٹ میں سابق وزیر نوازشریف کے لندن میں معالج ڈاکٹر ڈیوڈ کا خط بھی شامل ہے۔خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ڈیوڈ کے مطابق نوازشریف کو امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہیں، ڈاکٹروں کے بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فی الحال سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں