میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گیس کابحران شدید،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

کراچی میں گیس کابحران شدید،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ،کئی علاقوں میں گیس صبح سے رات گئے تک ناپیدرہتی ہے ،جن علاقوں میں گیس فراہمی جاری ہے وہاں پریشرانتہائی کم ہوتاہے جس کے باعث خواتین کے لیے کھانابنانامحال ہے ،دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔سوئی سدرن کے نئے اعلان کے مطابق سندھ کے صارفین کو صبح 6 تا 9، دوپہر 12 تا 2، شام 6 تا رات 9 گیس ملے گی۔ گیس صارفین کا سوئی سدرن کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول سے متعلق کہنا ہے کہ یہ سوئی سدرن کی تاریخ میں سب سے شدید لوڈشیڈنگ ہے۔دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کہ دیگر اوقات میں گیس بالکل نہ ملے، حکومتی پالیسی کے تحت 8 گھنٹے گیس موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔ادھرشہریوں کاکہناہے کہ سوئی سدرن کااعلان صرف اعلان ہی ہے ،گیس فراہمی کاسلسلہ شہربھی میں مفقو دہوچکاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں