میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپ سے کام نہیں ہوتا تو اختیارات ہمیں دیں چیلینج قبول کرتے ہیں،حسین ہارون

آپ سے کام نہیں ہوتا تو اختیارات ہمیں دیں چیلینج قبول کرتے ہیں،حسین ہارون

ویب ڈیسک
منگل, ۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اقوام متحدہ کے سابق سفیر ووزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ کراچی کمیٹی یا این ڈی ایم اے کو اختیارات دینے سے کام نہیں ہوگا، اگر آپ سے کام نہیں ہوتا تو اختیارات ہمیں دے دیں ہم آپ کو یہ سارے کام کرکے دکھاتے ہیں۔ جاری کیئے گئے بیان میں عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ سال 2005 میں شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے بعد این ڈی ایم اے کو فنڈ دیا گیا، میں نے دورے کے بعد رپورٹ پیش کی کہ انہوں نے کوئی کام نہیں کیا،مشینیں جل گئیں ،فنڈز کی کوئی تحقیقات بھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو توڑنے سے بارشوں کے بعد سیلاب کی وبا نہیں جائے گی، بلدیاتی انتظامات تمام پارٹیوں نے استعمال کیئے لیکن کوئی بھی کام نہیں ہوا، اگر آپ سے نہیں ہوتا تو اختیارات ہمیں دیں ہم یہ چیلینج قبول کرتے ہیں، سال 2010 کے سیلاب میں اقوام متحدہ کے سفیر کے طور پر میں نے دو ارب ڈالر کا فنڈ بیرون ملک سے لے کے آیا، اس وقت حکومت سندھ نے 500 ملین ڈالر کی امداد نہیں لی لیکن ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض لے لیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں تمام ہائوسنگ اسکیموں پر کام بند کیا جائے، بعد میں نالوں کو صاف کیا جائے، شہر میں پانی کے نکاسی کے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں ، تمام تجاوزات ہٹانی ہوگی، لیاری ندی کی شاخ کو بند کرکے روڈ بنایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں