میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم مل کر ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے ، آرمی چیف

ہم مل کر ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے ، آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ملکی معیشت میں کردار ادا کریں،معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں ، پاکستان کا پہلا منرل سمٹ پاکستان میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں آسان کاروبار کے نئے اصول وضع کرتا ہے ،ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، ہم ایسے سرمایہ کار دوست نظام کو یقینی بنائیں گے جس میں آسان شرائط اور غیر ضروری التواء سے بچا سکے،ہمارے ملک میں موجود کان کنی کے وسیع تر مواقع ہیں جو مشترکہ کاوشوں سے عمل پذیر لائے جائیں گے ۔ پاکستان منرل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ حکومت پاکستان نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کے قیام کو یقینی بنایا ،حال ہی میں قائم کی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ذرا اپنے ملک پر نظر تو ڈالیں ، برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحرائوں کی وسعت تک ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ امن اور خوشحالی کے راستے پہ گامزن رہنا ہی استقامت ہے ،معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں