میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات ،ضلع شرقی وغربی میں پارکس کیلئے بجٹ غائب

محکمہ بلدیات ،ضلع شرقی وغربی میں پارکس کیلئے بجٹ غائب

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے کراچی کے 8 پارکس کی تعمیر و بحالی کے لئے 73 کروڑ مختص۔ شہر کے دو پارکس کے لئے ایک روپیہ مختص نہیں کیا گیا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں شاہ لطیف فیملی پارک کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں یہ اسکیم سال 2022 میں شروع کی گئی اور اس پر مجموعی طور پر 9 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ ضلع وسطی میں لال قلعہ پارک عزیز آباد کی تعمیر و بحالی کی اسکیم 39 کروڑ روپے سے مکمل ہونی ہے اور آئندہ مالی سال کے دوران اسکیم کے لئے 29 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔ کراچی میں بینظیر بھٹو پارک اور واکنگ ٹریک کی نئی اسکیم متعارف کروائی گئی ہے اور اس کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کراچی زو کی بحالی کے لئے 3 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔ ضلع ملیر میں مختلف پارکس اور گراؤنڈ کی بحالی کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کراچی شہر کے مختلف فلائی اوورز کے نیچے تفریح و تزئین آرائش کے منصوبے کے لئے 4 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات سندھ نے آئندہ مالی سال کے دوران فیڈرل بی ایریا اور گلشن اقبال میں دو پارکس کی بحالی کے لئے 4 کروڑ اور 13 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جبکہ کراچی کے ضلع عربی میں پبلک پارکس اور گراؤنڈ کی بحالی کی اسکیم سال 2022 میں شروع کی گئی لیکن آئندہ مالی سال کے دوران اسکیم کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی اس کے علاؤہ ضلع شرقی میں گلزار ہجری اسکیم 33 میں بینظیر بھٹو فیملی پارک کی اسکیم سال 2017 میں شروع کی گئی اور یہ اسکیم 9 کروڑ میں مکمل ہونی ہے لیکن آئندہ مالی سال کے دوران اسکیم کے لئے ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں