مورو ،ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
شیئر کریں
قومی شاہراہ مورو کے قریب دو میل کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانے والی کار پر چڑھ دوڑی خوفناک حادثہ ایک ہے خاندان کے آٹھ افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ۔کوچ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ مورو کے قریب درس تھانے کی حدود میں کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ نمبر C3391نے کراچی جانے والی کار نمبر AZN694خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاںبحق ہو گئے جاںبحق افراد میں 25 سالہ ہما دختر اعجاز ،45 سالہ فائزہ زوجہ سمیع اللہ، دعا دختر اعجاز، 10 سالہ محسن ولد عامر علی، 13 سالہ سمیرا دختر سمیع اللہ، 15 سالہ ،50 سالہ سمیع اللہ ولد لال خان، 15 سالہ وحیدہ، 12 سالہ مشعل شامل ہیں کار سوار افراد گاوں میرپور برڑو کشمور سے کراچی عید منانے جا رہی تھے کہ المناک حادثہ کا شکار ہو گئے، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئیے ہیں حادثہ کے بعد کوچ ڈرائیور کوچ چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اطلاع پر پولیس اور مقامی افراد نے زخمیوں اور لاشیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ڈی ایچ او نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی اور مزید عملہ طلب کرلیا گیا جبکہ پولیس نے مسافر کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا حادثہ کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہو گئے کار کو کاٹ کر لاشوں کو نکلا گیا،المناک حادثہ کے بعد قومی شاہراہ پر مسافروں میں انتہائی خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کو اطلاع دی کہ وہ لاشیں لے جائیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جاریی ہے چند انتہائی زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔