میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حریم شاہ ہماری بھی بیٹیوں کی طرح ہے، ناصر حسین شاہ

حریم شاہ ہماری بھی بیٹیوں کی طرح ہے، ناصر حسین شاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ معروف ٹک ٹاک ا سٹار حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ماں، بیوی، بہن اور بیٹی کا بہت احترام ہے یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں، ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔ علاوہ ازیں ا نہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے کہ ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے پورے دھڑے میں مرکز سے لے کر صوبہ سندھ تک صرف اور صرف بداخلاقی اور بدتمیزی کا راج رہا، قوم پی ٹی آئی کو جان گئی ہے کہ ان کے پاس دلائل نہیں صرف گالی ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایت کے مطابق سندھ اسمبلی میں 5 دن بجٹ پر بحث ہوئی ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کے ساتھ بات کی۔ اپوزیشن نے 3 دن بجٹ پر بحث کی، اس کے بعد شور شرابہ کیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے دوبارہ اپوزیشن کے ساتھ اجلاس کیا اور سب کچھ طے کیا، اپوزیشن لیڈر نے میسج کر کے کہا کہ وہ کسی بات پر قائم نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے خود اپوزیشن کے ایک گروپ سے اجلاس کیا، بجٹ پر اچھے طریقے سے تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق ہوا، پھر دوبارہ پی ٹی آئی کے نااہل اپوزیشن نے خبریں بنانے کے چکر میں اسمبلی کا تقدس پامال کیا۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خود دھمال لگانے کے چکر میں لگا ہوا تھا، سندھ کے اپوزیشن لیڈر کو بجٹ کی بی کا پتا نہیں وہ صرف بدتمیزی اور گالم گلوچ جانتے ہیں، سندھ کے اپوزیشن لیڈر سے تو ان کی پوری اپوزیشن تو کیا پی ٹی آئی پریشان ہے، سندھ اسپیکر نے پی ٹی آئی اپوزیشن کو بجٹ میں حصہ لینے کا مکمل موقع دیا۔انہوں نے کہا اسپیکر نے بجٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مزید ایک دن بڑھایا، نااہل اپوزیشن لیڈر بجٹ پر کچھ جانتے تو تقاریر کرتے، جو اپوزیشن لیڈر جانتا تھا وہ اس نے کیا۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اگر سندھ اسمبلی پر بات کرنے کا شوق ہے تو آکر اسمبلی کا الیکشن لڑیں پھر بات کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں