میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت، ڈائریکٹر جنرل کی آشیرباد‘ غیرقانونی افسر تعینات ہونے کا انکشاف

محکمہ زراعت، ڈائریکٹر جنرل کی آشیرباد‘ غیرقانونی افسر تعینات ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت، ڈائریکٹر جنرل کی آشیرباد، ایگریکلچر ایکسٹینشن حیدرآباد میں غیرقانونی افسر تعینات ہونے کا انکشاف، شعبہ پلانٹ پروٹیکشن میں 12 سال ندیم کورائی نامی سینئر سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ مقرر، اکنامکس کی ڈگری رکھنے والے کو زرعی ادویات کی کمپنیوں کی رجسٹریشن کرنے لگا، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر ندیم کورائی کے دستخط، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کی ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن میں غیرقانونی افسر تعینات ہونے کا انکشاف ہوا، روزنامہ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ندیم کورائی نامی افسر اکنامکس میں ڈگری رکھتا ہے اور گریڈ 17 میں بھرتی ہوا، اس وقت ندیم کورائی گریڈ 18 میں سینئر سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ کے عہدے پر موجود ہے، سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ قواعد و ضوابط کے مطابق زرعی فارموں پر تعینات ہوتے ہیں اور مختلف زرعی فصلوں کی کاشت، تخمینہ، جنس و دیگر معاملات پر ریسرچ کرتے ہیں لیکن ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو کے آشیرباد سے ندیم کورائی گزشتہ 12 سال شعبہ پلانٹ پروٹیکشن میں موجود ہیں اور خود کو ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹریشن بھی کہلواتے ہیں، حیرت انگیز طور پر اکنامکس میں ڈگری رکھنے والا افسر ندیم کورائی پلانٹ پروٹیکشن کے تمام معاملات دیکھتا ہے اور اسے ڈیفکٹو ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن بھی کہا جاتا ہے، محکمہ زراعت میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ندیم کورائی کو زرعی ادویات کی پیسٹسائیڈ اور فرٹلائیزر کمپنیوں کی رجسٹریشن کے تمام اختیارات دیے گئے ہیں اور رجسٹریشن کے کاغذاتِ پر سینئر سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ پی پی رجسٹریشن (فار ڈائریکٹر جنرل) لکھ کر ندیم کورائی دستخط کر دیتا ہے جبکہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر بھی ندیم کورائی کے دستخط کرتے ہیں، ، قواعد و ضوابط کے مطابق کمپنیوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کے اختیارات سیکریٹری زراعت، ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن کے پاس ہیں لیکن شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گریڈ 18 کے سینئر سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ ندیم کورائی کو رجسٹریشن کاغذات اور دستخط کے اختیارات دیے گئے ہیں، حیرت انگیز طور جس عہدے کے نیچے ندیم کورائی دستخط کرتے ہیں وہ عہدہ محکمہ زراعت میں موجود ہی نہیں ہے، کچھ دن قبل ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن کے ساتھ ندیم کورائی نے بھی ایف ایم سی نامی ملٹی نیشنل کمپنی کے حیدرآباد میں واقع ویئر ہائوس پر چھاپہ مار کر سیمپل ضبط کیے تھے، شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر گزشتہ 12 سال سے ہدایت اللہ چھجڑو براجمان ہیں اور ندیم کورائی نامی افسر کو ڈائریکٹر جنرل کا دایاں ہاتھ کہا جاتا ہے، ندیم کورائی کی تقرری پر روزنامہ جرأت کی جانب سے سیکریٹری زراعت قاضی اعجاز مہیسر سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز اور میسجز کیے گئے لیکن انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں