میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمشنر لسٹ نہیں مانیں گے، جوڑیا بازار کے تاجروں نے مارکیٹ بند کردی

کمشنر لسٹ نہیں مانیں گے، جوڑیا بازار کے تاجروں نے مارکیٹ بند کردی

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے خلاف سب سے بڑی اجناس منڈی کے تاجروں نے مارکیٹ بند کردی۔جوڑیا بازار میں ہول سیلرز نے دکانیں اور گودام بند کردیئے جس کے بعد پورے صوبے میں اجناس کی سپلائی معطل ہوگئی۔چئیرمین ہول سیل ایوسی ایشن رئوف ابراہیم نے کہا کہ کمشنرکراچی نے دالوں کی قیمت میں 40 روپے تک کمی کردی ہے۔سرکاری نرخ پردالیں فروخت نہیں کرسکتے۔سرکاری نرخ نامے میں سیلہ باسمتی 80روپے سستا کردیاگیا ہے۔چینی 123 روپے فی کلو قیمت مقررکی ہے ہول سیل میں چینی ایک سو پینتیس روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔شوگرمل مالکان قیمت کم کردیں ہول سیل میں قیمت کم ہو جائے گی۔۔کمشنرکراچی سے ملاقات کرنے کو تیارہیں۔۔کاروبار بند کرنا اچھا نہیں لگتا۔۔بعد میں دو گھنٹے بعد جوڑیا بازار کے تاجروں نے علامتی احتجاج ختم کردیا تاہم کمشنر ریٹ لسٹ پر عمل کرنے سے صاف انکار کردیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں