میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا وفاق سے سی این جی پرسیلز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ

سندھ حکومت کا وفاق سے سی این جی پرسیلز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ حکومت نے وفاق سے سی این جی پرسیلز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ظالمانہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے ، سی این جی مہنگی ہونے سے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔سندھ وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر نے وفاق سے سی این جی پرسیلز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے ظالمانہ فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سی این جی مہنگی ہونے سے نہ صرف کرایوں میں اضافہ ہوگابلکہ اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔اویس شاہ نے کہاکہ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے ، سندھ میں ٹرانسپورٹرز سب سے زیادہ سی این جی استعمال کرتے ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ٹیکس کا بوجھ بھی سندھ کے ٹرانسپورٹرز پر ڈالا گیا ہے، ٹرانسپورٹرز نے وفاقی حکومت کیخلاف تحریک چلائی تو پی پی ساتھ دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں