میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی ایشیا میں دیرپا امن تنازعات کے حل میں ہے‘آرمی چیف

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن تنازعات کے حل میں ہے‘آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۱ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں دیرپاامن واستحکام دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کادورہ کیا، کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے آرمی چیف کااستقبال کیا، اس موقع پر کمانڈنٹ اسٹاف کالج میجر جنرل عامر احسن نواز بھی موجود تھے۔آرمی چیف نے کمانڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا جس میں پیشہ ورانہ امور اور داخلی خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔آرمی چیف نے علاقائی سیکیورٹی صورتحال پربھی تبصرہ کیا اور دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرآزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں دیرپاامن واستحکام دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے عالمی برادری کے بامعنی تعاون سے مسائل کوحل کیاجاسکتاہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پیچیدہ چیلنجزسے نمٹنے کے لیے سنجیدہ عزم درکارہے کوروناسے نمٹنے کیلئے پاک فوج و دیگر ریاستی اداروں کیساتھ کوشاں ہے، پاکستان کودر پیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے ہرکوشش کریں گے کیونکہ جامع مربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں