انٹراپارٹی انتخابات ،چیئرمین پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کا حکم
ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات میں اعتراضات پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ بیرسٹر گوہرعلی خان اور اوررئوف حسن الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے ۔ بیرسٹرگوہر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے نو مارچ کو انٹرا ہارٹی انتخابات جمع کرائے تھے ،ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے ،اعترضات بتائے جائیں تو جواب جمع کرا دیں گے ۔ کمیشن نے اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔