میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں شدید گرمی، حیدرآبادمیں درجہ حرارت 50 ڈگری کوچھوگیا

سندھ میں شدید گرمی، حیدرآبادمیں درجہ حرارت 50 ڈگری کوچھوگیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر کے پیش نظر سندھ بھر میں اس کے پھرپور اثرارت نظر آنے لگے ہیں۔سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاپہنچا ہے۔اسکے علاوہ نواب شاہ میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔میرپورخاص میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ پنو عاقل میں 40 ڈگٹری سینٹی گریڈ اور مورو میں 40 ڈگری سینتی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت بھی 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا ہے جبکہ مختلف اسٹیشنوں پر 30 ڈگری بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 29 اپریل، 30 اپریل اور یکم مئی موجودہ ہیٹ ویو کے گرم ترین دن ہو سکتے ہیں تاہم شہر میں رواں ماہ کے وسط میں ہیٹ ویو میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک اور ہیٹ ویو 7 یا 8 مئی کو آسکتی ہے اور مئی کے وسط تک رہے گی، ملک کے مشرقی حصے اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ، جنوبی وسطی پنجاب ہیٹ ویو سے متاثر ہوگا جب کہ کراچی نسبتاً ٹھنڈا رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں