میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں،جوڈیشل انکوائری کرائیں،بشیر میمن

اپنی بات پر اب بھی قائم ہوں،جوڈیشل انکوائری کرائیں،بشیر میمن

ویب ڈیسک
هفته, ۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا ہے کہ وہ اپنی کہی بات پر قائم ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا تو انہیں تلملانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی ٹرینڈ چلانے کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں بشیر میمن نے کہا کہ فروغ نسیم بطور قانون دان ایک شریف اور اچھے آدمی ہیں ان کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانا بہت آسان ہے،پی ٹی آئی کے حکمرانوں پر الزامات عائد نہیں کیے بلکہ حقیقت بیان کی ہے۔ اگر میں نے اتنے ہی غلط اور جھوٹے الزام لگائے تو انہیں پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے ، اب یہ لوگ لیگل پراسیس میں آگئے ہیں اور مجھے ایک قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ان کی مہربانی ہے میں اس کا جواب دوں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ان الزامات کی تردید کی ہے جس میں بشیر میمن نے دعوی کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف انکوائری کے لیے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے کہا جب کہ وزیراعظم نے بھی ان پر کچھ گرفتاریوں کے لیے دبائو ڈالا۔وزیراعظم نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفتگو میں کہا کہ بشیر میمن کو صرف خواجہ آصف کے اقامے کی تحقیقات کا کہا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں