میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ ،خورد برد پر ایگزیکٹیو انجینئر اسلم ڈاہری معطل

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ ،خورد برد پر ایگزیکٹیو انجینئر اسلم ڈاہری معطل

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ میں خورد برد پر ایگزیکٹیو انجینئر اسلم ڈاہری کو معطل کر دیا گیا۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اسسٹنٹ انجینئر محمد ادریس کو بھی معطل کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔افسران تھرپارکر میں مصری شاہ میگا فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کے کروڑوں روپوں کی خورد برد میں ملوث ہیں۔اس حوالے سے سیکریٹری پبلک ہیلتھ سہیل قریشی کا کہنا ہے کہ مٹھی میں 2016 میں 2 ملین گیلن پانی روزانہ میٹھا کرنے کے لیے آر او پلانٹ لگایا گیا تھا، مٹھی آر او پلانٹ مرمت نہ ہونے پر 2019 سے بند پڑا ہوا ہے۔سہیل قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت نے چند ماہ قبل مصری شاہ آر او پلانٹ کی مرمت کے لیے 10 کروڑ روپے جاری کیے۔ سیکریٹری پبلک ہیلتھ نے کہا کہ آج اچانک دورے پر معلوم ہوا کہ فنڈز خورد برد کر لیے اور آر او پلانٹ پر کوئی کام نہیں ہوا، ایک ارب روپے سے لگایا گیا آر او پلانٹ صرف 3 سال چلنے کے بعد 5 سال سے بند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں