پنجاب، خیبر پختونخوا انتخابات پر ازخود نوٹس خارج کیا جاتا ہے ، جسٹس یحییٰ آفریدی
شیئر کریں
سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات پر از خود نوٹس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا تفصیلی نوٹ جاری کردیا جس میں کہاگیاہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا انتخابات پر ازخود نوٹس خارج کیا جاتا ہے ۔ جمعہ کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے تفصیلی نوٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کا از خود نوٹس خارج کیا جاتا ہے ۔تفصیلی نوٹ میں کہا گیا کہ انتخابات کا معاملہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹس میں زیر التوا ہے ، سپریم کورٹ ماضی میں قرار دے چکی ہے کہ معاملہ ہائیکورٹ میں ہو تومداخلت نہیں کی جاسکتی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے نوٹ میں کہا کہ انتخابات کیس میں فریقین سیاسی موقف تبدیل کرتے رہے ہیں، سیاسی معاملات عروج پر ہوں تو عدالت کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے ۔تفصیلی نوٹ میں کہا گیا کہ ازخود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں، خود کو بینچ کا حصہ رکھنے کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑتا ہوں۔