میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان  کی جانب سے امریکا ، طالبان امن معاہدے کا خیر مقدم

پاکستان کی جانب سے امریکا ، طالبان امن معاہدے کا خیر مقدم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان نے امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدہ افغانستان میں قیام امن کی طرف اہم پیش قدمی کا عکاس ہے ۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی دعوت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امن معاہدے کی تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ افغانستان میں قیام امن اور مفاہمت کو آگے بڑھانے میں ایک اہم پیش قدمی کی عکاسی کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز ممکن ہو سکے گا، افغان جماعتیں اب افغانستان اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ایک جامع سیاسی سمجھوتہ کریں گی۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے مرحلے کا آغاز کرنے کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہوگی، جبکہ وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کی عزت اور وقار کے ساتھ ان کے وطن واپسی کے لیے ماحول بنانے میں مدد کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے حصول کی کوششوں میں افغان عوام کی حمایت کرنے کی اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب نے ایک بار پھر پاکستان کے دیرینہ موقف کو درست ثابت کیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے مستقل طور پر اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان نے امن معاہدے کو سہولیات فراہم کرنے کے معاملے میں اپنی ذمہ داری کا حصہ پورا کیا ہے اور وہ اپنے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر پرامن، مستحکم، متحد، جمہوری اور خوشحال افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں