میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہاتھوں سے نکلتے انتخابی حلقے، پی پی امیدوار کے ووٹروں سے منت ترلے

ہاتھوں سے نکلتے انتخابی حلقے، پی پی امیدوار کے ووٹروں سے منت ترلے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/ شاہنواز خاصخیلی) سندھ کے کئی حلقوں پر اپ سیٹ کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق8 فروی کو ہونے والے عام انتخابات میں سندھ میں پیپلزپارٹی کو مختلف حلقوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور پہلی بار پیپلزپارٹی اندرونی مخالفت کے باعث سخت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، ٹنڈوالہیار میں قومی اسمبلی کے امیدوار ذوالفقار ستار بچانی کے خلاف پیپلزپارٹی کارکنان اندرونی طور سرگرم ہیں ، سابق ایم این اے ستار بچانی نے اپنے بیٹے ذوالفقار ستار بچانی کی انتخابی مہم دوران ایک دیہات میں ووٹرز کے سامنے ٹوپی اتار کر ووٹ کی اپیل کی ، تھرپارکر میں سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم کی کئی سالوں بعد سیاسی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے ، پیپلزپارٹی تھرپارکر میں شدید اندرونی تضادات کا شکار ہے ، خیرپور ، سانگھڑ ، مٹیاری میرپورخاص ، گھوٹکی سمیت دیگر حلقوں میں پیپلزپارٹی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، کئی بڑے اپ سیٹ ہونے کے امکانات ہیں ، عمرکوٹ میں دوران انتخابی مہم سردار شاہہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ، جوش خطبات میں بلاول بھٹو زرداری کو شہید کہہ دیا ، سندھ بھر میں پیپلزپارٹی نے سرکاری وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب سندھ کے مختلف حلقوں میں جی یو آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی پیپلزپارٹی کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں