میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی گیس کی عدم فراہمی، عوام بپھر گئے، ایس ایس جی آفس کا گھیرائو

سوئی گیس کی عدم فراہمی، عوام بپھر گئے، ایس ایس جی آفس کا گھیرائو

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں سوئی گیس کی عدم فراہمی پر مکینوں نے گلشنِ اقبال میں سوئی گیس ہیڈ آفس کا گھیراو کر لیا۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون اور اطراف کے مکینوں کی بڑی تعداد بسوں اور مختلف گاڑیوں میں بھر کر گلشنِ اقبال میں حسن اسکوائر کے قریب واقع سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس پہنچی۔مکین دفتر کے باہر احتجاج کرتے رہے، اس موقع پر مشتعل افراد ہیڈ آفس کی دیوار پھلانگ کر دفتر میں گھس گئے، بیشتر افراد دھرنا دے کر مرکزی شاہراہ پر بیٹھ گئے۔مکینوں نے مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کافی عرصے سے بلدیہ ٹاون اور سعید آباد کی مختلف آبادیوں میں گیس کی عدم فراہمی کا شکوہ کیا گیا تھا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق احتجاج کے دوران ممکنہ گڑبڑ کے پیشِ نظر مختلف تھانوں کی نفری کو موقع پر طلب کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں گیس کی عدم فراہمی اوربھاری بلوں کے خلاف گزشتہ روزبھی لائنزایریاکے مکینوں نے احتجاج کیاتھااورسوئی سدرن گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں