میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد چودھری سے 8 دن بعد اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، حبا فواد

فواد چودھری سے 8 دن بعد اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، حبا فواد

جرات ڈیسک
بدھ, ۱ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ دوبیٹیوں کے ساتھ فواد چودھری سے ملنے اڈیالہ جیل گئی۔ اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ روز خاوند سے 8 دنوں بعد ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو سی کلاس کی جیل میں رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ دہشت گردی کے مقدمات کے ملزمان قید ہیں۔ حبا فواد نے کہا کہ فواد چودھری کو بی کلاس کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا ہے، بی کلاس تمام سیاسی شخصیات کو دی جاتی ہے تو فواد چودھری کو کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری سے پوچھا کہ سوشل میڈیا اور موبائل کے بغیر رہ رہے ہیں تو انہوں نے قہقہہ لگایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں