جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کر گئے
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کرگئے۔ جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم ایم این اے پرویز ملک کے بھائی اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کے تایا تھے، وہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔ اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔