الیکشن کمیشن اپنے کام کے سوا باقی سارے کام کر رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن
شیئر کریں
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس کی سماعت میں انتخابات کے تناظر میں ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن اپنے کام کے سوا باقی سارے کام کر رہا ہے اور الیکشن میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔جمعرات کو جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے غلام محمود ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے طلب کرنے پر سماعت کے دوسرے حصے میں چیف الیکشن کمشنر بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز میں جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا اس کے باوجود سی سی پی او کو تبدیل کیوں کیا گیا؟ غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ غلام محمود ڈوگر کا دوسری مرتبہ تبادلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اجازت سے کیا گیا۔