میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے حکومتی فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں وزارت پیٹرولیم اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔ خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 روپے لیٹر اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں