میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوکت ترین، پرویز اشرف بریت کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

شوکت ترین، پرویز اشرف بریت کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ارینٹل پاور کیسز میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بریت کے خلاف نیب اپیلیں چار اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیسز کی سماعت کریں گے۔ساہووال اور پیرا غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں۔ عدالت نے شوکت ترین، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف نیپ اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان کی بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔ احتساب عدالت نے شوکت ترین، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں