میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ، نواز لیگ کے پانچ اراکین قومی اسمبلی معاون خصوصی تعینات

تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ، نواز لیگ کے پانچ اراکین قومی اسمبلی معاون خصوصی تعینات

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے پانچ اراکین قومی اسمبلی کو معاون خصوصی تعینات کردیا۔ اس طرح شہباز سرکار میں کابینہ کا سائز تاریخ میں سب سے بڑا ہوگیا ہے۔ یہ رجحان ایک ایسے وقت میں دیکھنے میں آ رہا ہے جب آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں پاکستان انتہائی دباؤ محسوس کر رہا ہے۔ اس کے باوجود کابینہ سائز میں اضافے کا عمل جاری ہے۔ آج جن اراکین قومی اسمبلی کو معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے ان میں رائو محمد اجمل خان، مس شائستہ پرویز ملک، چودھری حامد حمید، قیصر احمد شیخ اور ملک سہیل احمد خان کمڑیال شامل ہیں۔ تمام معاونین خصوصی کا اعزازی طور پرتقرر کیا گیا ہے۔ تمام معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔ پانچوں معاونین خصوصی کی تقرری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔ معاونین خصوصی کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن مریم ممتاز بٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ واضح رہے نئے معاونین خصوصی کی تقرری کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد 83 ہو گئی، جن میں سے 34 وفاقی وزراء، سات وزرائے مملکت، چار مشیر اور38 معاونین خصوصی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں