ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر
ویب ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران لین دین 5 روپے 57 پیسے کمی سے سے 271 روپے میں کیا گیا۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا لین دین ایک روپے 28 پیسے کمی کے بعد 275 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے 57 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔تاہم، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا نظر آیا۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 281 روپے ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیرکے روز تیزی کی لہر دیکھی گئی۔سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث شیئرز کی خریداری کا رجحان رہا اور اکتالیس ہزار کی حد بحال ہوگئی۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا۔