میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن کمپنی نے صائمہ عربین ولاز کا گیس کنکشن منقطع کر دیا

سوئی سدرن کمپنی نے صائمہ عربین ولاز کا گیس کنکشن منقطع کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اوگرا کے فیصلے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے صائمہ عربین ولاز کا گیس کنکشن منقطع کردیا، صائمہ بلڈرز کے غیر قانونی گیس کنیکشن کے باعث ہزاروں صارفین کئی دنوں سے گیس فراہمی سے محروم ، مکینوں نے قانونی کارروائی کے لئے اداروں سے رابطہ کرنے پر غور شروع کردیا۔جراٗت کی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز نے گڈاپ کی دیھ جام چکرو تپو منگھوپیر میںصائمہ عربین ولا ز رہائشی اسکیم سال 2009 میں شروع کی جو کہ سال 2014 میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن رہائشی اسکیم کے مکینوں کے مطابق اسکیم میں بنیادی سہولیات کا تاحال فقدان ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صائمہ عربین ولاز کوغیر قانونی بلک گیس کنیکشن فراہم کیا گیا، صائمہ بلڈرز نے ایس ایس جی سی ایل کو 6 لاکھ 42 ہزار روپے ادا کئے، صائمہ بلڈر کی جانب سے ایک کروڑ 95لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد صائمہ بلڈرز کو گیس کے 4 ہزار میٹرز فروخت کئے گئے، گیس جاری کرنے کی منظوری ایس ایس جی سی ایل کے افسراسد مصطفی نے دی ، 24 جولائی 2019کو گیس سپلائی شروع کی گئی، رہائشی اسکیم میں گیس سپلائی شروع ہونے کے بعد صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کی چاندی ہوگئی، صائمہ بلڈرز کی انتظامیہ نے اوگرا، سوئی سدرن گیس کمپنی کے قوائد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم کرلیا اور غیر معیاری گیس پائپ لائنیں بچھا دیں، صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز نے حکام سے منظوری کے علاوہ ہی نیٹ ورک کے ذریعے حد سے زیادہ بلنگ کرنے سے صائمہ بلڈرز نے اوگرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 23 (1)(d) کی خلاف ورزی کی،لائسنس یافتہ کسی بھی ہول سیل صارف کو بل یا دوسری شکل میں قدرتی گیس کی فراہمی کا معاہد ہ نہیں کرے گا۔ دوسری جانب صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز نے جولائی 2019 ع میں گیس بلنگ شروع کرنے کے بعد 3 سال تک صائمہ عربین ولاز کے مکینوں سے گیس بلز کی مد میں کروڑوں روپے وصول کئے، بلز کی وصولی 3ہزار 2سو 60 میٹرز کے ذریعے کی گئی،صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز نے ہزاروں مکینوں سے وصول کئے گئے کروڑوں روپے کا کوئی رکارڈ سوئی سدرن گیس کمپنی میں جمع نہیں کروایا، اوگرا کے فیصلے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے 6 جنوری کو صائمہ عربین ولاز کا گیس کنکشن منقطع کردیا ہے، ذیشان ذکی کی نااہل انتظامیہ کے باعث صائمہ عربین ولاز میں ہزاروں رہائشی گیس کنیکشن اور بلز کے پیسوں کی ادائیگی کے باوجود سردیوں میں گیس فراہمی سے محروم ہیں، ہزاروں خاندانوں میں ذیشان ذکی اور صائمہ عربین ولاز کی انتظامیہ کے دھوکے پران کے خلاف شدید غصے کی لہر ہے ، مکینوں نے صائمہ عربین ولاز اور ذیشان ذکی کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ اداروں میں قانونی کارروائی کے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں