میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی اے  نے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو بلاک کر دیا

پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو بلاک کر دیا

جرات ڈیسک
هفته, ۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

دنیا بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا سروس کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں بلاک کر دیا گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو گزشتہ روز بلاک کیا گیا۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کے حکام نے تصدیق بھی کی ہے کہ پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وکی پیڈیا کو بلاک کرنے سے قبل عدالتی احکامات پر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر اسے ڈی گریڈ کیا گیا اور 48 گھنٹے کے لیے اس کی سروس کو آہستہ بھی کیا گیا۔ وکی پیڈیا کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا موقف سامنے رکھتے ہوئے توہین آمیز مواد ویب سائٹ سے ہٹائے لیکن نہ تو مواد ہٹایا گیا اور نہ ہی وکی پیڈیا کے حکام پی ٹی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی سروس کو پاکستان میں دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے توہین آمیز اور غیر قانونی مواد ہٹانے کے بعد غور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے چند روز قبل وکی پیڈیا کو انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر ویب سائٹ سے توہین آمیز مواد نہ ہٹایا گیا تو وکی پیڈیا سروس کو ڈی گریڈ کرتے ہوئے اسے بلاک کر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں