میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن مؤخر ہونے کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن مؤخر ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن موخر ہونے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں ضمنی الیکشن مؤخر ہونے کا قوی امکان ہے، ضمنی الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کرانے پر کام شروع ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق پرانی مردم شماری کی وجہ سے ضمنی الیکشن التوا کا شکار ہوسکتے ہیں، اور پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتیں نئی مردم شماری کے بعد ہی عام انتخابات چاہتی ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 90 روز سے کم مدت میں نئی مردم شماری ممکن نہیں، اس وقت پنجاب اور کے پی میں انتخابات ہوئے تو پرانی مردم شماری پر کرانا ہوں گے، بلوچستان، سندھ اور قومی اسمبلیوں کے انتخابات سے قبل بھی مردم شماری ہونی باقی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتیں نئی مردم شماری کے بعد ہی عام انتخابات چاہتی ہیں، نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، اور نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دور ہونے کے بعد ہی عام انتخابات کا انعقاد ممکن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں