بلدیہ عظمیٰ کراچی ‘سید شجاعت حسین کی بطورمیونسپل کمشنر تعیناتی
شیئر کریں
( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین کی دبنگ انٹری، ملازمین کیلئے انکی تعیناتی بڑا سرمایہ و بڑا اعزاز قرار، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جشن کا سماء محض عرصہ ڈیڑھ ماہ میں پینشنرز کی پانچ ہزار فائلیں نمٹا دیں، اسکے علاؤہ دیگر ضروری فائلیں جنکی لگ بھگ تعداد ایک ہزار کے قریب تھیں ان پر بھی ضروری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نمٹا دیا۔ رات گئے اپنے فرائض منصبی میں محو رہنے والے سید شجاعت حسین نے ملازمین کے دل جیت لئے بلدیہ عظمیٰ میں موجود پینشنرز نے سید شجاعت حسین کو محکمہ کا عظیم ورثہ قرار دیتے ہوئے انکا نام فوری طور پر نہ صرف سنہرے حروف بلکہ گنیز بک آف ریکارڈ پر لانے کا مطالبہ کردیا۔ ادھر ایک پینشنر نے کہا کہ ادارے کو اپنی تمام عمر صلاحیتں، قابلیت ، توانائی، وقت انرجی دینے کے بعد جب انسان کو خود سہارے کی ضرورت ہو تو فقط دھکے کھانے پڑتے ہیں، نوکری کے اعتراف میں پینشن کی رقم باآسانی میسر آجائے تو ایسے وقت میں اس کیلئے اس عمل سے بڑھ کر کوئی دوسرا عمل نہیں۔ ادھر فقط ڈیڑھ ماہ کے کے قلیل عرصے میں 6 ہزار فائلیں نمٹانا کے ایم سی کی تاریخ بن گیا مزکورہ عمل اس بات کی دلیل ہے کہ نیت صاف تو منزل آسان۔ واضح رہے کہ موجودہ میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی بطور سرکاری افسر حکومت سندھ کے تحت صوبے،شہر میں کئی اہم ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں انھوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا خوب منوایا ہے۔ مختلف وزراء کیساتھ بطور پرسنل سکریٹری، ڈپٹی کمشنر، ادارہ ترقیات کراچی میں بطور ڈائریکٹر فنانس و دیگر اہم ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہوچکے ہیں، موصوف کی بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تعیناتی محکمے کی بہتری کیساتھ ملازمین کیلے بھی بڑا اعزاز و تحفہ ہے۔ ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف کیلئے نہ صرف کے ایم سی کی تعمیر و ترقی بلکہ شہر اور شہریوں کے مسائل اور انکا حل علاوہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور انکے جملہ مسائل کا فوری حل موصوف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ دوسری طرف موصوف کی خدمات اور کاوشوں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تمام مزدور یونینز بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ نیز انکی صلاحیتوں اور عملی خدمات و کاوشوں کا کھلے دل سے اعتراف بھی کرتی ہیں انھوں نے بطور میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد تمام افسران سینئرز ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا جس میں افسران کو اپنے فرائض منصبی، عہدے،اختیارات کا پاس رکھتے شہریوں کو ریلیف دینے کے احکامات جاری کئے انکی تعیناتی کے بعد سے تاحال محکمے میں افسران و ملازمین کا آپس میں رابطہ منظم و مربوط و مضبوط ہوا ہے انھوں نے افسران کے اجلاس میں برملا کہا ہے کہ فرائض منصبی پر سودے بازی کسی صورت برداشت نہیں انھوں نے کے ایم سی کی قبضہ شدہ زمینوں کو واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کی ایڈمنسٹریٹر کی ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکمت عملی اور منصوبہ بندی کو فوری حتمی شکل دینے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انھوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ریونیو بڑھانے پر بھی زور دیا۔