کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کا امکان
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
کے الیکٹرک کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر آ گئی، ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کر دی، جس کی سماعت 30 جنوری کو ہوگی۔ کے الیکٹرک نے گزشتہ ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست دائر کی تھی۔ قبل ازیں نیشنل الیکٹرک پاؤر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں مختلف کیٹگریز میں 1.49 روپے سے لے کر 4.49 روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔ یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کیے گئے یونٹ پر چارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔