میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحفظات کے باوجود انتخابات میں حصہ لیں گے، آفا ق احمد

تحفظات کے باوجود انتخابات میں حصہ لیں گے، آفا ق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ کوئی قرآنی آیت نہیں ہے،تحفظات کے باوجود انتخابات میں حصہ لیں گے،سندھ سے 20 ہزار پولیس اہلکاروں کو کراچی میں تعینات کیا گیا ہے اگر امن وامان کا مسئلہ ہوا تو مہاجر سندھی فسادات کا خدشہ ہے اسے دور کرنے کے لئے رینجرز اور فوج کے دستے تعینات کئے جائیں اگر انتخابات شفاف اور غیر جانبدار ہوئے تو نتائج عوامی آراء کے مطابق آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاجر قومی موومنٹ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمن آفاق احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال غیر یقین ہے اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،سندھ حکومت کے اتحادی اور مختلف جماعتیں ہیں جو مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر آواز اٹھاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کے انضمام پر مبارکباد دیتا ہوں ۔مہاجر قومی موومنٹ نے مردم شماری پر اعتراض اٹھایے،سندھ حکومت نے مسلسل ان جماعتوں کو یقین دہانیاں کرائیں۔آج بھی سندھ کے شہری عوام غیر یقینی صورتحال سے سے پریشان ہے ۔مہاجر قومی موومنٹ نے ہمیشہ ایشوز پر بات کی ہے جن لوگوں نے بھی آواز اٹھائی ہم نے ان کا ساتھ دیا۔خالد مقبول بھائی کا ہم نے استقبال کیا۔ہم نے انہیں یقین دلایا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق احتجاج میں ہمارا وفد شامل ہوا۔آفاق احمد نے مزید کہا کہمتحدہ اتحادی ہے حکومت کی لیکن انہیں تحفظات رہے اور دور کرنے کے بھی اعلان ہوتا رہا اور دوسری طرف غیر یقینی صورتحال ہیسیکیورٹی اداروں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ انتخابات ملتوی کیئے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں