چینی کمپنی کی ذیابیطس کی دوا پاکستان میں منظور
شیئر کریں
حال ہی میں ایک چینی دوا ساز کمپنی کی طرف سے تیار کردہ انسولین گلارجین انجیکشن بیساگائن کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے منظوری مل گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پاکستان میں پہلی انسولین گلارجین انجیکشن (پری فلڈ انجیکشن پین) بائیو سیمیلر دوا ہے۔ انسولین گلارجین انجیکشن ذیابیطس کے علاج میں اس کی افادیت اور حفاظت کے لیے طویل عرصے تک کام کرنے والا انسولین اینالاگ پروڈکٹ ہے۔ پاکستان میں 20 سے79 سال کی عمر کے 33 ملین افراد 2021 میں ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں جو چین اور بھارت کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن گلوبل ڈائیبیٹس اوور ویو کے10 ویں ایڈیشن (2021) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 20 سے79 سال کی عمر کے بالغوں میں ذیابیطس کا پھیلاؤ 30.8 فیصد ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں انسولین کی مجموعی مارکیٹ 50 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔