میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا پرانا حج کوٹا بحال، عمر کی حد بھی ختم

پاکستان کا پرانا حج کوٹا بحال، عمر کی حد بھی ختم

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا اور ساتھ ہی 65 سال عمر کی بالائی حد ختم کر دی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن الربیعہ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اداروں کا دورہ کیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے وزیر مذہبی امور کو سالانہ حج معاہدے کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے تحت پاکستان کا ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا پرانا کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے اور 65 سال کی بالائی حد کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق رواں سال حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023 کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان، بھارت، ایران سمیت 19 ممالک کے وفود نے حج معاہدوں پر دستخط کر دیے۔ سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ کے مطابق حج معاہدے پردستخط کرنے والوں میں ترکیہ، سوڈان، یمن، ازبکستان، ملائیشیا، بحرین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں عازمین کی تعداد، آمد، روانگی اور پیش کی جانے والی خدمات کا ذکر ہے۔ علاوہ ازیں سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ سے 12 ممالک کے وزرا پرمشتمل وفد نے ملاقات کی جس میں انہیں عازمین حج کوپیش کی جانے والی نئی سہولتوں سے متعلق تفصیلات بھی بتائی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں