طالبان سے مذاکرات تعطل کا شکار اور سیز فائر بھی نہیں، محمد علی سیف
جرات ڈیسک
جمعرات, ۵ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ طالبان خیبرپختونخوا میں حملے اور کارروائیاں کرررہے ہیں، سیز فائر سے واپسی کے اعلان کے بعد ان کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ فی الحال مذاکرات بھی معطل ہیں سیزفائر بھی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کا عمل اگست کے بعد تعطل کا شکار ہوگیا تھا فی الحال مذاکرات بھی معطل ہیں اور سیزفائر بھی نہیں ہے۔یاد رہے کہ وزیر داخلہ بتا چکے ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں دہشتگردی کے خلاف زیروٹالیرنس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔