میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کی قلت، مریضوں کو شدید مشکلات

سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کی قلت، مریضوں کو شدید مشکلات

ویب ڈیسک
منگل, ۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کی قلت پیدا ہوگئی جس سے ذیابیطس کے مریضوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔میو اور جناح سمیت متعدد علاج گاہوں میں مفت انسولین کی سہولت معطل کردی گئی ہے ۔ سروسز ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں بھی بلڈ شوگر نارمل رکھنے والی انسولین دستیاب نہیں صرف لاہور کے جنرل ہسپتال میں مفت انسولین دستیاب ہے ۔میو اورجناح ہسپتال میں رجسٹرڈ مریضوں کومفت انسولین کی فراہمی معطل کردی گئی۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ہرہفتے انسولین کا خرچہ ایک ہزار روپے سے زائد ہے ۔ فراہمی متاثر ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سیکرٹری صحت پنجاب احمد جاوید قاضی کے مطابق محکمہ صحت انسولین کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہا ہے ادویات کی خریداری کا آغاز کردیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں