میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی (ن) لیگ کو عام انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

نواز شریف کی (ن) لیگ کو عام انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
پیر, ۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی جماعت کو عام انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ قبل از وقت الیکشن کے دبائو کی پیش نظر ن لیگ نے بھی عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور میں موجودہ پارٹی کی سیاسی ٹیم کو موجودہ سیاسی صورت حال میں اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کو پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور عام انتخابات کی تیاری کے لئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔ نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ن لیگی رہنما اور کارکن پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں۔ اس سلسلے میں گورنر ہائوس اور سٹیٹ گیسٹ ہائوس کو پارٹی رہنمائوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، ان مقامات پر کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں عوام کے بنیادی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات دیئے جائیں گے۔خواجہ احمد حسان ،رانا مبشر اقبال ،عمران نذیز رانا مشہود اور کھوکھر برادران کو اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں بیٹھنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان کیخلاف ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم ان بیانات کو پرموٹ کرے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں