فلسطین دشمن نیتن یاہو تیسری بار اسرائیلی وزیراعظم بن گئے
جرات ڈیسک
جمعه, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
فلسطین اور مسلمان دشمن اسرائیلی سیاست دان نیتن یاہو نے تیسری مدت کے لیے اسرائیل کے وزیراعظم کا منصب سنبھال لیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو دائیں بازو کی انتہا پسند اورمسلمان دشمن کٹر یہودی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔ نیتن یاہو نے نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ دو ہزار مظاہرین نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنے نیتن یاہو کے وزارت اعظمی سنبھالنے کے خلاف احتجاج کیا۔ نیتن یاہو کو جون 2021 میں کرپشن اور رشوت لینے کے الزامات پر وزارتِ عظمی کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا تاہم فلسطینوں پر مظالم کرنے اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنے والے نیتن یاہو کو تیسری بار اسرائیل کا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا۔ نیتن یاہو اس قبل 2009 سے 2021 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔