میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجروں کارات آٹھ بجے مارکیٹیں بندکرنے سے انکار

تاجروں کارات آٹھ بجے مارکیٹیں بندکرنے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کل صبح وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس کل صبح 11 بجے پی ایم ہاؤس میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی بچت سے متعلق خواجہ آصف رپورٹ پیش کر کے صوبوں سے ہونے والی مشاورت پر بریفنگ دیں گے جب کہ قومی توانائی بچت پلان کی منظوری دیئے جانے بھی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کے حوالے سے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مارکیٹس اور ریسٹورینٹس رات 8 بجے بند کرائے جائیں گے۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے بچت اقدامات کے تحت تمام مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز سامنے پر کراچی کے تاجروں نے تجویز مسترد کردی۔اس حوالے سے سندھ تاجر اتحاد اور صدر حیدری مارکیٹ محمد سعید نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرسکتے، ہم اپنے کاروبار کو جلدی بند کر کے کچھ نہیں کرسکتےـ دکانیں رات 8 بجے بند کرنے سے معیشت کو بچا نہیں سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت کو بیٹھ کر مشاورت کرنی چاہیے، اگر حکومت نے زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی تو تاجروں کی جانب سے سخت مزاحمت سامنے آئے گی۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہےـ حکومت کے اس اقدام سے بجلی کی بچت اور ملک کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں