میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کا زلزلہ، 400 افراد جاں بحق

ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کا زلزلہ، 400 افراد جاں بحق

جرات ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے میں 195 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ترکیہ میں شدید زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکیہ دونوں ممالک مں  400 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے 23 کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے سبب خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 4 بج کر17 منٹ پر آیا، جب بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھے۔زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ شاکس ترکیہ کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، آفٹر شاکس تقریبا 11 منٹ بعد محسوس کیے گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں شدید زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ زلزلے کی شدت ہمارے ملک کے کئی حصوں میں محسوس کی گئی ہے۔ رجب طیب نے لکھا کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں اور دیگر تمام اداروں نے تیزی سے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق او ر سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ شام میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں جس کا مرکز جنوب مشرقی ترکی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان،عراق، فلسطین ،جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کیے گئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے سے امدادی ٹیمیوں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں