وفاقی حکومت کا پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے تازہ ترین سیاسی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقدام کے تحت وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان اور صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو امن وامان قائم رکھنے، عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔