میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں طالبان نے زیرِ حراست 2 امریکیوں کو رہا کر دیا

افغانستان میں طالبان نے زیرِ حراست 2 امریکیوں کو رہا کر دیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

افغانستان میں طالبان نے زیرِ حراست 2 امریکیوں کو رہا کر دیا جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجما ن نے رہائی پانے والے قیدیوں کی شناخت بتانے سے انکار کر دیا۔ ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ رہائی کسی افغان قیدی کے تبادلے میں عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی اس کے لیے کوئی رقم دی گئی۔ نیڈ پرائس کے مطابق رہائی پانے والے امریکی شہریوں کو مناسب مدد فراہم کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں