بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد ، نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی، بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان
شیئر کریں
ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی معاہدہ، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے بعد بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان، میونسپل کمشنر فاخر شاکر کی کرسی بھی ہچکولے کھانے لگی، سیاسی حلقے فاخر شاکر کی کارکردگی سے نالاں، فاروق دیسوالی کا بطور ایڈمنسٹریٹر آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں معاہدے کے بعد ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے بعد بلدیہ اعلیٰ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے نئے ایڈمنسٹریٹر کیلئے فاروق دیسوالی کا نام فائنل کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ لیبر میں تعینات گریڈ 18 کے افسر فاروق دیسوالی کا ڈیپوٹیشن پر محکمہ بلدیہ میں تقرر کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نئے ایڈمنسٹریٹر کے بعد کافی عرصے سے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں مختلف عہدوں پر تعینات فاخر شاکر کو بھی ہٹانے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی حلقے فاخر شاکر کی کارکردگی سے نالاں ہیں، ذرائع کے مطابق فاخر شاکر کی تقرری حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کی سفارش پر کی گئی تھی۔