میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ہائیکورٹ ، توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات طلب

لاہور ہائیکورٹ ، توشہ خانہ سے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی ۔ عدالت عالیہ میں جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں سوال کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ سے آج تک کس کس نے تحائف وصول کیے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت سے تحائف وصولی کی تفصیلات طلب کی جائیں۔دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی معلومات خفیہ ہیں، تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جب ٹیکس ریٹرنز میں تحفہ ظاہر ہو گیا تو پھر کیسے خفیہ رہ سکتا ہے؟ ،آپ تفصیلات پیش کریں عدالت طے کرے گی کہ خفیہ ہے یا نہیں۔عدالت نے توشہ خانہ سے خریدنے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 16جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں