میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو گاڑیاں دینا چیلنج بن گیا، محکمہ بلدیات بے بس

منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو گاڑیاں دینا چیلنج بن گیا، محکمہ بلدیات بے بس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

لوکل گورنمنٹ بورڈ کے افسران، پی پی رہنمائوں اور رشتیداروں نے اربوں روپے کی 146 لگژری گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کردیا، محکمہ بلدیات بے بس ہوگیا، نئے منتخب چیئرمین اور وائیس چیئرمین کو گاڑیاں دینا چیلنج بن گیا۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے ماتحت لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سینکڑوں افسران نے تاحال سرکاری گاڑیاں محکمے یا نئے منتخب چیئرمین کو واپس نہیں کیں جس کے باعث لوکل گورنمنٹ بورڈ نے لیٹر ارسال کرکے افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری گاڑیاں نئے منتخب چیئرمین کو واپس کریں،محکمہ بلدیات کے ڈرائیور، سیکشن افسر، اسٹینو گرافر اور پرسنل سیکریٹری بھی سرکاری گاڑیوں کے مزے اڑانے والوں میں شامل ہیں،گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں میں پیپلز پارٹی ایم پی اے اور پارلیامانی سیکریٹری سلیم بلوچ، ، سیکریٹری فاریسٹ بدر جمیل میندھرو،پی پی ایم این اے مہیش کمار ملانی کے بیٹے ضلع انجنیئر پون کمار، امتیاز علی راہپوٹو، پی پی ایم پی اے کلثوم چانڈیو بھی لوکل گورنمنٹ بورڈ کی گاڑی پر قابض ہیں۔گاڑیوں پر قابض افسران میں عبدالسمیع شیخ، گلشن اقبال کے میونسپل کمشنر جاوید الرحمان کلوڑ، پرویز دائود راہپوٹو، کیماڑی کے سابق میونسپل کمشنر آفاق سعید، نیو کراچی کے ڈائریکٹر ٹیکسز ہمایوں عمران خان، انفارمیشن کمشنر سکندر علی ہلیو، سانگھڑ کے میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی، کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یونس، ملیر کے سابق میونسپل کمشنر آغا سمیر خان درانی، ڈی ایم سی جنوبی کے اسٹینو گرافر فرحان،ڈپٹی ڈائریکٹر طارق بگھیوشامل ہیں۔ صوبائی وزیر منظور وسان کے قریبی رشتیدار تسلیم وسان، ٹائون افسر غلام رضا زرداری، محمد چھٹل راہپوٹو، ضلع کائونسل کراچی کے سابق چیف آفیسر ایاز حمیداللہ، ڈائریکٹر 3 امجد علی پٹھان، مسرور نواز خشک، نوید احمد کلوڑ، ڈی ایم سی ملیر کے سابق انفارمیشن افسر جمال ناصر، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کے پرسنل سیکریٹری، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ، سید صبیح الحسن، پرووینشل لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ٹیکنوکریٹ میمبر اور سابق سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز، پی پی ایم پی اے گنھور اسران کے قریبی رشتیدار کے ایم سی کے سینیئر ڈائریکٹر آفتاب اسران، ڈی ایم سی ضلع غربی کے انجنیئر نوید صدیقی نے بھی سرکاری گاڑی واپس نہیں کی اور لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ان کو ہدایت کی کہ سرکاری گاڑی واپس کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں