میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نجی شعبوں میں کام کرنے والے سرکاری اساتذہ معطل

نجی شعبوں میں کام کرنے والے سرکاری اساتذہ معطل

جرات ڈیسک
پیر, ۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سیکریٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کا انقلابی اقدام، نجی شعبوں میں دوسری نوکری کرنے والے سرکاری اساتذہ کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نجی شعبے میں کام کرنے والے 45 سرکاری اساتذہ کو معطل کر دیا ہے اور ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق معطل سرکاری اساتذہ مختلف نجی شعبوں میں دوسری ملازمت کررہے تھے، معطلی سے قبل انہیں شوکاز نوٹس بھی دیا گیا، شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے اساتذہ کو فارغ کیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں پرائمری اسکول ٹیچر(پی ایس ٹی)، ہائی اسکول ٹیچر(ایچ ایس ٹی) اور ہیڈ ماسٹر شامل ہیں، جن کا تعلق نوشہرو فیروز ، بدین ، لاڑکانہ ، حیدرآباد ، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر اضلاع سے ہے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم نے ڈیوٹی نہ کرنے پر 100 سے زائد چوکیداروں کی آئی ڈیز بلاک کر کے ان کی تنخواہیں روک دی ہیں۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایکشن لیا، معطل اساتذہ اور اسٹاف کی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جائے، عدالت محکمہ تعلیم اپنی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرے گا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی محکمہ تعلیم سندھ نے 8 ماہ سے غیر حاضر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا تھا، یہ ملازمین گزشتہ آٹھ ماہ سے غیر حاضر تھے۔ گھوسٹ ملازمین میں 8 ہائر اسکول ٹیچرز، 8 جونیئر اسکول ٹیچرز، دس پرائمری اسکول ٹیچرز، 4 سندھی ٹیچرز، 2 ہیڈ ماسٹرز شامل تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں