میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن: عام انتخابات کی تیاریاں تیز

الیکشن کمیشن: عام انتخابات کی تیاریاں تیز

جرات ڈیسک
اتوار, ۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اپریل 2022 میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بار بار الیکشن کے مطالبے اور موجودہ حکومت کی طرف سے مطالبے کو نظر انداز کے باوجود الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلا اہم اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے۔ طلب کیے گئے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام تر تیاریوں پر بریفنگ دینگے، اس بریفنگ میں انتخابی مواد کی خریداری، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ عملے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کے لیے 3 لاکھ ٹن اضافی کاغذ خرید لیا۔ اجلاس کے دوران رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) اور پولنگ اسٹیشن کی میپنگ سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔ منگل کو ہونے والے اجلاس میں عام اتنخابات کیلئے فنڈز کی دستیابی سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ حکام کو انتخابی تیاریوں سے متعلق اہم بریفنگ دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں