میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متنازع 'کشمیر فائلز' پروپیگنڈہ فلم ہے، سیاسی دباؤ پر ایوارڈ ملا، اسرائیلی فلم ساز

متنازع 'کشمیر فائلز' پروپیگنڈہ فلم ہے، سیاسی دباؤ پر ایوارڈ ملا، اسرائیلی فلم ساز

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جیوری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے چیئرمین اور اسرائیلی فلم ساز نواڈ لیپڈ کا کہنا ہے کہ دی کشمیر فائلز کو سیاسی دباؤ کی وجہ سے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) میں شامل کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فلم ساز نواڈ لیپڈ نے اسرائیلی اخبار کے ایک انٹرویو میں اپنے الفاظ دُہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر فائلز پروپیگنڈہ اور بیہودہ فلم ہے، میں اس بات پر اب بھی قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم کی صورت میں پروپیگنڈے کو پہچان سکتا ہوں، بری فلم بنانا کوئی جرم نہیں ہے تاہم دی کشمیر فائلز ایک پروپیگنڈا، گھٹیا اور توڑ مروڑ کر پیش کی جانے والی فلم ہے۔ نواڈ لیپڈ کا کہنا ہے کہ بطور جیوری کے ممبر مجھے اس وقت جو بات ٹھیک لگی میں نے کہا اور یہ میرا فرض بھی تھا، بطور غیر ملکی میں نے وہ بات کی جو وہاں رہنے والا نہیں کر سکتا کیوں کہ اس کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے فلم کو دیکھ کر محسوس کیا کہ دی کشمیر فائلز کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں سیاسی دباؤ کی وجہ سے شامل کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں